بھارت کے بعد بنگلہ دیش میں بھی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ،اتنی بڑھی تعداد میں ہلاکتیں ہو گئیں کہ گننا مشکل ہو گیا
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 170 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں اپنے گھروں سے محروم ہو چکے اور کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے کئی حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے ،ان طوفانی بارشوں سے اب تک 170افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں اور پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ بنگلہ دیشی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف سیکرٹری شاہ کمل کا کہنا ہے کہ تقریبا 5ہزار لوگ پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں، یہ پناہ گزین کیمپ مزید بارشوں اور سیلاب کے خدشات کے باعث 15 جولائی تک کھلے رہیں گے." علاقائی ڈپٹی کمشنر مجرل منان نے فوج، پولیس اور ریڈ کریسنٹ کی امدادی کارروائیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کے اعداد و شمار کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع میں اب تک 116 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور چار لوگ لاپتہ ہیں، جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے، علاقے میں بڑھتے ہوئے پناہ گزینوں کی تعداد کے پیش نظر حکام نے دو نئے کیمپ بھی کھولے ہیں۔