پاکستان کو سپورٹ کرنا جرم نہیں، بھارت سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں پاکستان کی جیت پر نوجوانوں کی گرفتار ی پرشدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت کرنا کوئی جرم نہیں ہے، بھارت سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کی جیت کاجشن منانے پرگرفتاربھارتی نوجوانوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے ، ڈائریکٹر ایمنسٹی انڈیا پروگرام کا کہنا تھا کہ مخالف ٹیم کی جیت پرخوشیاں منانےوالوں کوپکڑناآزادی اظہارکے حقوق کی خلاف ورزی ہے،کسی اسپورٹس ٹیم کو سپورٹ کرناہرشخص کی ذاتی مرضی ہے۔پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرناکوئی جرم نہیں، نئی دہلی گرفتار نوجوانوں کو غدار قرار دے کر کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہا ہے جو کہ سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی ہے۔
مودی سرکار نے گستاخ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے ویزہ میں ایک سال کی توسیع کر دی
واضح رہے کہ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر بھارت نے19 کرکٹ شائقین کو گرفتار کرے کہ غداری کا مقدمہ قائم کردیا ہے.