وہ وقت گئے جب لوگ امتحان میں چھوٹی موٹی نقل کرکے پاس ہوجاتے تھے، بڑے اسلامی ملک نے امتحان میں نقل کرنے والوں کیلئے ایسی سزا کا اعلان کردیا کہ اب سب فیل ہوجائیں گے نقل نہیں کریں گے

وہ وقت گئے جب لوگ امتحان میں چھوٹی موٹی نقل کرکے پاس ہوجاتے تھے، بڑے اسلامی ...
وہ وقت گئے جب لوگ امتحان میں چھوٹی موٹی نقل کرکے پاس ہوجاتے تھے، بڑے اسلامی ملک نے امتحان میں نقل کرنے والوں کیلئے ایسی سزا کا اعلان کردیا کہ اب سب فیل ہوجائیں گے نقل نہیں کریں گے

  

قاہرہ (نیوز ڈیسک) ہماری طرح برادراسلامی ملک مصر میں بھی نقل کا رجحان بے حد عام ہے لیکن مصری حکومت نقل کرنے والے طالبعلموں سے اتنی تنگ آ گئی ہے کہ اب نقل کرنے والے اگلی جماعت میں جانے کی بجائے جیل جائیں گے۔

سعودی حکام سموسوں پر ٹوٹ پڑے، تمام شہریوں کو سموسوں سے متعلق بڑی وارننگ دے دی

مصری نیوز ایجنسی اہرام آن لائن کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ سالوں کے دوران نقل کے بڑھتے رجحان اور امتحانی پرچہ جات لیک ہونے کے بے شمار واقعات سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔ مصری وزارت تعلیم کے مطابق صدر عبدالفتح السیسی نے امتحانات میں بددیانتی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور انہیں جیلوں میں ڈالنے کے حکمنامے پر دستخط کردئیے ہیں۔ نئے قوانین و ضوابط کے مطابق پرچہ لیک کرنے والوں کو 5سال قید اور پانچ ہزار سے 11ہزار ڈالر (تقریباً 5لاکھ سے 11 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ کیا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا