’میں تو اس کو مسیحا سمجھتی تھی، اس نے کہا کہ اگر علاج کروانا ہے تو ایک برہنہ تصویر بھیجو، میں نے بھیج دی‘ شارجہ میں معصوم خاتون کے ساتھ حکیم نے بہت بڑا فراڈ کردیا، جگہ جگہ چھاپے

’میں تو اس کو مسیحا سمجھتی تھی، اس نے کہا کہ اگر علاج کروانا ہے تو ایک برہنہ ...
’میں تو اس کو مسیحا سمجھتی تھی، اس نے کہا کہ اگر علاج کروانا ہے تو ایک برہنہ تصویر بھیجو، میں نے بھیج دی‘ شارجہ میں معصوم خاتون کے ساتھ حکیم نے بہت بڑا فراڈ کردیا، جگہ جگہ چھاپے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جھوٹے عامل اور جعلی حکیم دنیا کے ہر ملک میں پائے جاتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جعلساز جہاں بھی ہوں ان کے کرتوت ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں اکثر ایسے عاملوں اور حکیموں کی خبریں سامنے آتے ہیں جو علاج کے بہانے خواتین کی عزت پامال کرتے ہیں۔ شارجہ پولیس نے بھی ایک ایسے ہی شیطان صفت جعلی حکیم کو گرفتار کیا ہے جس نے علاج کی آڑ میں ایک اماراتی خاتون کی برہنہ تصویر حاصل کر کے اسے بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ یہ شعبدہ باز حکیم عرب شہری ہے، جس نے خاتون کو درد سے چھٹکارا دلانے کیلئے ہربل علاج کا ڈھونگ رچایا ہوا تھا۔

دبئی میں نوجوان لڑکی کے پیٹ میں درد، ڈاکٹر نے دیکھا تو سیدھا پولیس سٹیشن پہنچادیا کیونکہ۔۔۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے اینٹی سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی گئی شکایت میںبتایا کہ دفتر میں اس کے ساتھ کام کرنے والے کچھ افراد کی وساطت سے عرب شہری کے ساتھ اس کا رابطہ ہوا تھا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ جڑی بوٹیوں کے ذریعے ہر قسم کی بیماری کا علاج کرسکتا ہے۔ اس عرب شہری نے خاتون کو اپنی تصاویر بھیجنے کیلئے کہا اور ساتھ ہی 10 ہزار درہم کی فیس کا مطالبہ بھی کیا۔ خاتون نے یہ دونوں چیزیں اسے بھجوادیں۔ جب دونوں کے درمیان واٹس ایپ پر رابطے کا آغاز ہوا تو اس شخص نے خاتون سے کہا کہ وہ اپنی برہنہ تصاویر بھیجے کیونکہ وہ اس کے جسم پر درد کے اصل مقام کو دیکھنا چاہتا تھا اور ساتھ مزید رقم کا بھی مطالبہ کیا۔ خاتون نے اسے جسم کے برہنہ حصے کی تصویر بھیج دی اور ساتھ مزید چھ ہزار درہم بھی بھیجے۔ بعدازاں اس فراڈیے نے مزید رقم کا مطالبہ کردیا اور جب خاتون نے مزید رقم دینے سے انکار کیا تو وہ دھمکیاں دینے لگا کہ اس کی برہنہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردے گا۔ اس صورتحال سے پریشان ہوکر بالآخر خاتون نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔ پولیس دھوکہ باز شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اس واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ سائبر بلیک میلنگ کا کوئی بھی واقعہ پیش آئے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں۔

مزید : عرب دنیا