حسن علی نے انگلش کپتان کی وکٹ لے کر اپنے والد کی خواہش پوری کی لیکن فخر زمان نے بھارت کیخلا ف میچ میں سینچری بنا کر کس کی خواہش پوری کی ؟ پہلی مرتبہ فخر پاکستان فخر زمان نے راز سے پردہ اٹھا دیا

حسن علی نے انگلش کپتان کی وکٹ لے کر اپنے والد کی خواہش پوری کی لیکن فخر زمان ...
حسن علی نے انگلش کپتان کی وکٹ لے کر اپنے والد کی خواہش پوری کی لیکن فخر زمان نے بھارت کیخلا ف میچ میں سینچری بنا کر کس کی خواہش پوری کی ؟ پہلی مرتبہ فخر پاکستان فخر زمان نے راز سے پردہ اٹھا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فخر پاکستان فخر زمان نے بھارت کیخلاف انتہائی شاندار کارکردگی دکھا کر پور ی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیاہے اور انہو ںنے اب انکشاف کیاہے کہ انہوں نے بھارت کیخلاف سینچری بنا کر والدہ کی خواہش پوری کی ۔

نجی ٹی وی شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہناتھا کہ میری والدہ مجھے ہر میچ کے بعد فون کر کے کہتی تھیں کہ تم اتنے کم سکور کیوں کر رہے ہو ،ڈومیسٹک میں اچھے رنز بناتے تھے چیمپئنز ٹرافی میں اتنے کم رنز کیوں بنا رہے ہو ۔والدہ نے کہا کہ تمہیں یہاں پر کیا ہوگیا ہے ،پاکستان کیلئے اچھے رنز بناﺅ تاکہ پاکستان کو کامیابی ملے ۔

واضح رہے کہ فخر زمان نے بھارت کیخلاف میچ میں 114رنز کی اننگ کھیلی تاہم اس میچ میں اظہر علی کا کردار کسی صورت بھی کم نہیں ہے ،اظہر علی نے بھارتی باولرز کی پٹائی کر کے ان کا پریشر توڑا اور آنے والے کھلاڑیوں کو ایک اچھا سٹار ٹ فراہم کیا تاہم وہ رن آوٹ ہو گئے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں