’یہ قاتل وہیل مچھلیاں اب غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہیں، ہماری کشتیوں کو ٹکریں مار کر بھتہ وصول کرتی ہیں جو دینا پڑتا ہے‘ مچھیروں نے دردناک داستان سنادی، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

’یہ قاتل وہیل مچھلیاں اب غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہیں، ہماری کشتیوں کو ٹکریں ...
’یہ قاتل وہیل مچھلیاں اب غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہیں، ہماری کشتیوں کو ٹکریں مار کر بھتہ وصول کرتی ہیں جو دینا پڑتا ہے‘ مچھیروں نے دردناک داستان سنادی، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست الاسکا کے ساحل سے پرے بحر بیرنگ میں مچھلی کا شکار کرنے والے مچھیروں کو ایک عجیب لٹیرے سے واسطہ پڑگیا ہے جو دن بھر ان کا انتظار کرتا ہے اور جب وہ اپنی کشتیاں مچھلیوں سے بھر کر گھروں کو لوٹنے لگتے ہیں تو ان پر حملہ کرکے مچھلیاں چھین لیتا ہے۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ لٹیرا کوئی انسان نہیں بلکہ اس سمندر میں پائی جانے والی شکاری وہیل مچھلیاں ہیں، جو خود شکار کرنے کی بجائے مچھیروں سے مچھلیاں چھیننے لگی ہیں۔

ویب سائٹ نیشنل پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک مچھیرے پال کلیمٹ نے بتایا کہ یہ واقعات پہلے تو کبھی کبھار پیش آتے تھے لیکن گزشتہ چند ماہ کے دوران شکاری وہیل مچھلیوں نے باقاعدگی سے مچھیروں کی کشتیوں پر حملے کرنا شروع کردئیے ہیں۔ یہ مچھلیاں انتہائی چالاک ہیں کیونکہ یہ سارا دن انتظار کرتی ہیں اور جب مچھیرے دن بھر کے شکار کے بعد مچھلیوں سے لدی کشتیوں کے ساتھ واپس لوٹنے لگتے ہیں تو یہ ان کی کشتیوں پر حملہ کردیتی ہیں۔ جہازی سائز وہیل مچھلیاں ان کی کشتیوں کو ٹکر مار کر الٹانے کی کوشش کرتی ہیں اور ان سے گرنے والی تمام مچھلیوں کو دیکھتے ہی دیکھتے ہڑپ کرجاتی ہیں۔

پال کلیمٹ نے بتایا کہ مچھیروں نے وہیل مچھلیوں کے حملوں سے بچنے کیلئے اپنی کشتیوں پر شور پیدا کرنے والی برقی گھنٹیاں لگالیں ۔ پہلے پہل تو ان کی وجہ سے وہیل مچھلیاں دور رہتی تھیں لیکن آہستہ آہستہ وہ ان گھنٹیوں کی عادی ہوگئیں اور اب وہ انہیں اپنے ڈنر کی گھنٹیاں سمجھنے لگی ہیں۔

خاتون کی پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، لیکن زندہ بچ گئی تو پھر اگلے ہی لمحے کیا کام کر ڈالا؟ قریب کھڑے لوگوں نے ایسی بات بتادی کہ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

جان میک ہینری نامی مچھیرے نے اس معاملے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ ’اورکا‘ نسل کی وہیل مچھلیاں ہیں جو سمندر میں خود شکار کرنے کی بجائے مچھیروں سے ان کی شکار کی ہوئی مچھلیاں چھین رہی ہیں۔ یہ ایک موٹرسائیکل گینگ کی طرح ہیں۔ پہلے آپ کو دو یا تین شکاری وہیل مچھلیاں نظر آتی ہیں۔ وہ آپ کی کشتی کے گرد چکر لگانا شروع کردیتی ہیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کی درجنوں ساتھی بھی پہنچ جاتی ہیں۔ جب یہ گینگ آپ کے گرد جمع ہوجائے تو کوئی امید باقی نہیں رہتی۔ بس سمجھیں کہہ آپ کو دن بھر شکار کی گئی تمام مچھلیاں ان کے حوالے کرکے خالی ہاتھ گھر جانا پڑے گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس