نیو یارک میں 17سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کی شادیاں غیر قانونی قرار، ریاستی گورنر نے نظر ثانی شدہ بل پر دستخط کر دیئے

نیو یارک میں 17سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کی شادیاں غیر قانونی قرار، ریاستی ...
نیو یارک میں 17سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کی شادیاں غیر قانونی قرار، ریاستی گورنر نے نظر ثانی شدہ بل پر دستخط کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں لڑکیوں کی جبری شادیوں کے واقعات میں تشویش ناک اضافے کے پیش نظر سب سے زیادہ آبادی والی امریکہ کی چوتھی بڑی ریاست نیویارک میں 14 سال سے کم عمر کی شادی کو غیر قانونی قرار دینے کے پرانے قانون میں ترمیم کر دی گئی ،شادی کی نئی حد 17سال مقرر ،واضح رہے کہ امریکہ میں لاکھوں بچیوں کی شادیاں سن بلوغت سے پہلے کر دی جاتی ہیں جبکہ کئی امریکی ریاستوں میں اس سلسلہ میں کوئی قانون ہی موجود نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ رکن اور ریاست کے گورنر گورنر اینڈریو کومو نے اس نظر ثانی قانون پر دستخط کر دیئے ہیں، اس نظر ثانی قانون کے مطابق بچوں کی شادی کی عمر حد 14 سال سے بڑھا کر 17 سال کر دی گئی ہے ، نئے قانون کے مطابق اب نیو یارک میں 17 سال سے کم عمر تک شادی کرنا غیر قانونی ہوگا ۔نئے نظر ثانی قانون میں انتباہ کیا گیا ہے کہ 17 سال کی عمر میں شادی کرنے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کو شادی سے قبل اپنے والدین اور مقامی جج سے منظوری لینا ضروری ہوگا۔گورنر نیو یارک کاکہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت اور ان کی جبری شادیاں روکنے کی سمت میں یہ ہماری ایک بڑی کوشش ہے اور نیویارک میں بچوں کی جبری شادی کو ختم کرنے والے ایسے قانون پر دستخط کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے،نئے قانون کے تحت 17 سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کی شادی پر اب مکمل پابندی ہے۔یاد رہے کہ ایک امریکی این جی او کچھ عرصہ قبل انکشاف کیا تھا کہ 27 امریکی ریاستوں میں جبری یا کم عمری کی شادی کے بارے میں سرے سے کوئی قانون ہی موجود ہی نہیں، تاہم دیگر ریاستوں میں کم سے کم شادی کی عمر 18 سال مقررہے، لیکن بہت سی ریاستوں میں بعض خصوصی صورتوں میں اس سے کم سنی کی عمر میں بھی شادی کی اجازت ہے جبکہ یہی نہیں، کچھ امریکی ریاستوں میں نا بالغ لڑکیوں کی شادی اس لیے کر دی جاتی ہے کہ زیادتی کے بعد ان میں حمل ٹھہر گیاتھا، اس لیے شادی مجبوری بن گئی، ایسی ہی ایک بچی کی شادی کچھ عرصہ قبل فلوریڈا میں بھی کی گئی، جو جبری زیادتی کے بعد ایک بچے کی ماں بن گئی تھی۔یاد رہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی کے گورنر نے چند ماہ پہلے ہی کم سے کم شادی کا بل مسترد کر دیا تھا، کافی بحث کے بعد نیو جرسی نے 18سال سے کم عمر کی شادی کو غیر قانونی قرار دیدیا تھا۔