”اللہ نے چاہا تو آپ اپنی سرزمین پر حکمرانی کرو گے“ نئے ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالے سے شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی پیشگوئی کے سوشل میڈیا پر چرچے

”اللہ نے چاہا تو آپ اپنی سرزمین پر حکمرانی کرو گے“ نئے ولی عہد محمد بن سلمان ...
”اللہ نے چاہا تو آپ اپنی سرزمین پر حکمرانی کرو گے“ نئے ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالے سے شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی پیشگوئی کے سوشل میڈیا پر چرچے

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے سے شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز کی پیشگوئی کے چرچے عرب سوشل میڈیا صارفین میں ہو رہے ہیں۔ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے شہزادے کے حوالے سے کہا تھا کہ اللہ نے چاہا تو آپ اپنی سرزمین پر حکمرانی کرو گے۔

سابق ایم آئی فائیوایجنٹ کا لیڈی ڈیانا کو قتل کرنے کا دعوی

عرب میڈیا کے مطابق چار برس قبل سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی پیش گوئی اور دعا کا سوشل میڈیا پر چرچا ہے۔چار سال قبل جب شہزادہ محمد بن سلمان کو کابینہ میں وزیر مملکت کا منصب سونپا گیا تو انہوں نے اس وقت کے فرمانروا شاہ عبداللہ کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔حلف لینے کے بعد شاہ عبداللہ نے شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور ان کے حق میں دعائے خیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ نے چاہا تو آپ اپنی سرزمین پر حکمرانی کرو گے۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ ولی عہد مقرر کردیا ہے۔

مزید : عرب دنیا