جاوید ہاشمی کا بیان موجودہ صورتحال میں لمحہ فکریہ,توجہ نہ دی توملک کا آئینی مستقبل خدشات سے دوچارہوسکتا ہے :رانا ثناء اللہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا بیان موجودہ صورتحال میں لمحہ فکریہ ہے ، جاوید ہاشمی کی بات پرتوجہ نہ دی توملک کا آئینی مستقبل خدشات سے دوچارہوسکتا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے جاوید ہاشمی کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا بیان موجودہ صورتحال میں لمحہ فکریہ ہے ،حقائق سے آگاہی ملنا قوم کا حق ہے ،سپریم کورٹ کو جاوید ہاشمی سمیت دیگر کو بلا کر فیکٹ فائنڈنگ کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے جوبات کی اگر اس پرتوجہ نہ دی توملک کا آئینی مستقبل خدشات سے دوچارہوسکتا ہے۔