بھارتی ٹیم کے لئے نئے کوچ کی تلاش، 5درخواستیں موصول، سابق پاکستانی کوچ بھی امیدوار

بھارتی ٹیم کے لئے نئے کوچ کی تلاش، 5درخواستیں موصول، سابق پاکستانی کوچ بھی ...
بھارتی ٹیم کے لئے نئے کوچ کی تلاش، 5درخواستیں موصول، سابق پاکستانی کوچ بھی امیدوار

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے اور کپتان ویرات کوہلی کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد انیل کمبلے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔جبکہ بی سی سی آئی نے انیل کمبلے کے عہدے کی معیاد ختم ہونے سے قبل ہی نئے کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں،بھارتی ٹیم کے نئے کوچ کے لئے بی سی سی آئی کو 5درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سابق پاکستانی کوچ رچرڈ پائی بس بھی شامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ترک صدر سے ملاقات،پاکستان اور ترکی ایک دوسرے پر غیر مشروط اعتماد کرسکتے ہیں: طیب اردگان

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کے لئے نئے کوچ کی تلاش کر رہا ہے جس کے لئے اس نے درخواستیں بھی طلب کیں تھیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے 5 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور جن کوچز نے درخواستیں دی ہیں ان میں سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو 1999 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچانے والے رچرڈ پائی بس بھی شامل ہیں۔جبکہ دیگر امیدواروں میں ٹام موڈی، لال چند راجپوت، اور دودا گنیش شامل ہیں۔ ان میں سے لال چند راجپوت اور دودا گنیش عالمی شہرت نہیں رکھتے البتہ سہواگ، رچرڈ پائی بس اور ٹام موڈی میں سے کسی ایک کا انتخاب ہوسکتا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی چیف ایڈوائرزی کمیٹی جس میں سچن ٹنڈولکر، ساروو گنگولی اور وی وی ایکس لکمشن شامل ہیں ان درخواستوں میں سے بہترین امیدوار کو شارٹ لسٹ کریں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ بورڈ کرے گا۔

’یہ قاتل وہیل مچھلی اب غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہیں، ہماری کشتیوں کو ٹکریں مار کر بھتہ وصول کرتی ہیں جو دینا پڑتا ہے‘ مچھیروں نے دردناک داستان سنادی، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

واضح رہے کہ وریندر سہواگ اس وقت آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے مینٹور اور ٹیم ڈائریکٹر ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹم موڈی اس وقت آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے کوچنگ کررہے ہیں جب کہ ماضی میں وہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت اس وقت افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں اور جب 2007 میں بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا تو وہ ٹیم منیجر کے عہدے پر فائز تھے۔ اس کے علاوہ سابق پاکستانی کوچ رچرڈ پائی بس بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار ہیں اور ماضی میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔رچرڈ پائی بس اس وقت ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے پر فائر ہیں اور انہوں نے یہ عہدہ اکتوبر 2013 میں حاصل کیا تھا۔

مزید : کھیل