پاکستانی سپوت محمد طٰہ طارق نے جرمن یوتھ کونسلر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستانی سپوت محمد طٰہ طارق نے جرمن یوتھ کونسلر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا
پاکستانی سپوت محمد طٰہ طارق نے جرمن یوتھ کونسلر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

  

برلن (راشد بلال سے ) پاکستانی نوجوان محمد طٰہ طارق نے آج جرمنی میں جرمن یوتھ کونسلر کا حلف اٹھایاہے۔ محمد طٰہ طارق جرمنی کے شھر کریلشیم میں مقیم ھیں اور اے لیول کی تعلیم حاصل کر رھے ۔وہ جرمنیکی حکومتی سیاسی پارٹی CDU کے ممبر بھی ہیں . محمد طٰہ طارق نے حلف اٹھانے کے بعدڈیلی پاکستان آن لائن سے گفتگوکے دوران کہا کہ وہ جرمنی میں پہلے پاکستانی ہیں جو ایک بار پارلیمنٹ کی اعزازی رکنیت اور دوسری بار اپنے مدمقابل چالیس امیدواروں کو شکست دے کر یوتھ کونسلر منتخب ھو کر پاکستان کا نام روشن کر نے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہوہ دن دور نہیں جب وہ جرمن پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوکر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی