پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں،بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے عالمی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں:اعزاز چوہدری

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں،بین المذاہب ہم آہنگی کے ...
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں،بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے عالمی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں:اعزاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے عالمی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے افطار عشائیہ دیاجس میں امریکی حکام ، سماجی و دیگر مکتبہ فکر نے شرکت کی ، عشائیے میں مسلم ، عیسائی ، یہودی ، سنگھ ، بدھ مت ، ہندو شریک ہوئے ، افطار عشائیے کی مہمان خصوصی امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی تھی ۔ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے عالمی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں ۔ وزیر اعظم کا ویژن متحرک بردبار اور اجتماعیت پر مبنی معاشرے کا قیام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ منفی قوتوں کے خلاف پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں ۔ عشائیے کے اختتام پر شرکاء نے عالمی امن ، محبت و اخوت کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔

مزید :

قومی -