پاکستانیوں نے مسجدنبویﷺ پر قبضہ کرلیا!

پاکستانیوں نے مسجدنبویﷺ پر قبضہ کرلیا!
پاکستانیوں نے مسجدنبویﷺ پر قبضہ کرلیا!

  

مدینہ منورہ(غلام نبی مدنی)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد نبویﷺ میں اعتکاف بیٹھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے جس سے یہاں یہ تاثر پایا جارہا ہے کہ پاکستانیوں نے تو مسجد نبویﷺ پر قبضہ جمالیا ہے کیونکہ ان کا انداز سب سے جداگانہ نظر آتا ہے۔ اعتکاف کی وجہ سے ہر وقت حرمین شریفین کھچا کھچ بھررہتا ہے۔خصوصاً اعتکاف کی وجہ سے ان دنوں تو حرمین شریفین میں نماز کے لیے جگہ بھی بہ مشکل مل پارہی ہے۔اسی وجہ سے مسجد الحرام میں نماز سے 1 گھنٹہ پہلے لوگوں کو رش کی وجہ سے اندر جانے سے روک دیا جاتا ہے۔جب کہ مسجدنبویﷺ میں اگرچہ یہ کیفیت نہیں ہوتی لیکن نماز کے لیے بہت جلدی آنا پڑتا ہے ورنہ عین وقت پر مسجد نبوی میں جگہ ملنا مشکل ہوجاتا ہے۔اس رش کی اصل وجہ اعتکاف کرنے والے ہیں۔جو یقیناً سنت رسول کی پیروی میں 10 دن کے لیے حرمین شریفین میں بیٹھے ہیں۔ویسے تو حرمین شریفین میں اعتکاف والوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی گئی ہے اور انہیں خصوصی کارڈ اور خصوصی جگہیں دی گئی ہیں۔لیکن پھر بھی کثیر تعداد بغیر رجسٹریشن کے اعتکاف میں بیٹھی ہے۔ مسجد نبویﷺ میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی تعداد تقریباً پندرہ بیس ہزار کے لگ بھگ ہیں جب کہ غیر رجسٹرڈ اس سے بھی زیادہ ہیں۔

مزید : عرب دنیا