مشتاق یوسفی کے انتقال پر وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص ریاض کا اظہار تعزیت

مشتاق یوسفی کے انتقال پر وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص ریاض کا اظہار تعزیت
مشتاق یوسفی کے انتقال پر وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص ریاض کا اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص ریاض نے ممتاز ادیب اور مزاح نگار مشتاق یوسفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو ادب میں مشتاق یوسفی جیسا مزاح نگار اب شاید صدیوں بعد پیدا ہو۔

اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طنزومزاح کو سستے پن سے کوسوں دور رکھتے ہوئے مشتاق یوسفی نے لوگوں میں مسکراہٹیں بکھیریں,ان کا طرز تحریر انہیں اپنے ہم عصر اور سابق ادوار کے مزاح نگاروں سے ممتازکرتا ہے, مجھے دلی طور پر مشتاق یوسفی کے انتقال پر صدمہ ہوا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔