چین کا شمالی کوریا کی معاشی ترقی میں بھرپور حمایت کا اعلان

چین کا شمالی کوریا کی معاشی ترقی میں بھرپور حمایت کا اعلان
چین کا شمالی کوریا کی معاشی ترقی میں بھرپور حمایت کا اعلان

  

بیجنگ(صباح نیوز)چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی معاشی ترقی کی کوششوں میں اس کے سا تھ ہیں، پیانگ یانگ کے فیصلوں کی قدر کرتے ہیں۔

دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ نے کہا شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ صدر شی نے کوریائی رہنما کے اپنے ملک کی معاشی ترقی کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا چین شمالی کوریا کے عوام کی معاشی ترقی کی حمایت کرتا ہے، انکی کوششوں میں اسکا بھرپور ساتھ دے گا۔ شمالی کوریا کے رہنما کِم گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر چین پہنچے تھے، رواں برس یہ انکا چین کا تیسرا دورہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی