بھارت نے مسئلہ کشمیر پر سہہ فریقی مذاکرات کی چینی پیشکش ٹھکرا دی 

بھارت نے مسئلہ کشمیر پر سہہ فریقی مذاکرات کی چینی پیشکش ٹھکرا دی 
بھارت نے مسئلہ کشمیر پر سہہ فریقی مذاکرات کی چینی پیشکش ٹھکرا دی 

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے مسئلہ کشمیر پرچین کی سہہ فریقی مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی، مسئلہ کشمیر پاک بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے مسئلہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر چین کی سہہ فریقی مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی، مسئلہ کشمیر پاک بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان سے وابستہ مسئلہ پوری طرح دو طرفہ ہے ۔ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہ کہتے ہوئے چین کے سفیر لووجھاوہوئی کے سہ فریقی مذاکرات کے مشورے کومسترد کردیا کہ پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات مکمل طورپر دو طرفہ ہیں اور اس میں کسی بھی تیسرے فریق ملک کو مداخلت کرنے کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مسٹر کمار نے کہاکہ ہم نے اس سلسلہ میں چین کے سفیر کے بیان کا جائزہ لیا لیکن ہمیں چینی حکومت کی طرف سے اس طرح کا کوئی مشورہ نہیں ملا ہے۔

مزید : بین الاقوامی