نگران وزیر زراعت پنجاب سردار تنویر الیاس کومحکمانہ سرگرمیوں پر بریفنگ

نگران وزیر زراعت پنجاب سردار تنویر الیاس کومحکمانہ سرگرمیوں پر بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) نگران وزیر زراعت پنجاب سردار تنویر الیاس نے محکمہ زراعت کی جاری سرگرمیوں کے متعلق سول سیکرٹریٹ(زراعت) کے کمیٹی روم میں بریفنگ لی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے وزیر زراعت کو محکمہ جاتی سرگرمیوں اور درپیش چیلنجز کے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس میں محکمہ زراعت پنجاب کے تمام ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب نے محکمہ زراعت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی شعبے میں گذشتہ 13 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی دیکھنے میں آئی۔اس سال زرعی شعبے کا گروتھ ریٹ3.81 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے برعکس پچھلے سال2.09 فیصد ریکارڈہوا تھا۔فصلات کے شعبے میں غیر معمولی ترقی دیکھنے میں آئی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ زراعت میں ترقی کے عمل کو برقرار رکھنے کیلئے اب اس شعبہ کو جدید سائنسی بنیادوں کے سانچے میں ڈھالا جا رہا ہے تاکہ زرعی شعبہ دورِ حاضر کے درپیش چیلنجز سے پوری طرح نبردآزما ہو سکے۔پنجاب میں1 لاکھ10 ہزار کسان پیکج کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاروں میں جدید سمارٹ فونز تقسیم کئے جارہے ہیں جو کہ خصوصی ایپلکشنز کے حامل ہیں اور ان کے ذریعے کاشتکاروں تک توسیعی سروسز پہنچائی جا رہی ہیں۔
جن میں موسم اور زرعی منڈیوں کے حالات اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ زراعت نے کسانوں کو نقصان سے بچانے کیلئے بیمہ (تکافل)سکیم کا اجراء کیا ہے تاکہ کاشتکاروں کا ناگہانی وجوہات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔سیکرٹری زراعت نے محکمہ کے جاری پراجیکٹس کے سلسلے میں بھی وزیر زراعت پنجاب کو بریف کیا،اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سردار تنویر الیاس نے محکمہ زراعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کو مزید تندہی اور دیانتداری سے اپنا کام کرنے کی تلقین کی اور زرعی ترقی کی رفتار کو اور تیز کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں کیونکہ زراعت کی ترقی سے ہی ملکی معیشت کی ترقی وابستہ ہے۔
****

مزید :

کامرس -