کریلے کی بہتر پیداوارکیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کی ہدایت

کریلے کی بہتر پیداوارکیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کی ہدایت

قصور(اے پی پی )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھرپور پیداوارکیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار فصل کا اگاؤ مکمل ہونے کے بعد موجودناغوں کو پُرکرنے کیلئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3 روزکے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں تاکہ یہ بیج جلدازجلد اُگ آئیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خودروپودوں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے4 سے5مرتبہ مناسب وترمیں گوڈی کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈسٹاف کا شتکاروں کی مشاورت ومعاونت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہذاکسی بھی مسئلہ کی صورت میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے فوری رابطہ کیاجاسکتاہے۔ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھرپور پیداوار کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اور کہاہے کہ کاشتکار فصل کا اگاؤ مکمل ہونے کے بعد موجود ناغوں کوپُرکرنے کیلئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3دانے لگائیں۔

مزید : کامرس