کروڑوں روپے سے کوئٹہ میں زرعی تربیتی ادارے کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ

کروڑوں روپے سے کوئٹہ میں زرعی تربیتی ادارے کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) بلوچستان میں زرعی شعبہ کی کارکردگی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے 864 ملین روپے سے منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس سے صوبہ میں غذائی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کی ترقی و استحکام میں مدد ملے گی۔ بلوچستان کے محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ منصوبہ کے تحت 500 ملین روپے کی لاگت سے کوئٹہ میں زرعی تربیت کے ادارے کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید تحقیق اور نئی ایجادات سے استفادہ کیلئے 364 ملین روپے کی لاگت سے کاشتکار برادری کی تربیت کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں جس کے تحت قلات، موسیٰ خیل اور جعفر آباد کے اضلاع میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کاشتکاروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے روشناس کرایا جا سکے جن کے استعمال سے صوبہ کی زرعی پیداوار کے فروغ اور زرعی شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -