بنگلہ دیش اور بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے41 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش اور بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے41 افراد جاں بحق
بنگلہ دیش اور بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے41 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی،ڈھاکہ (صباح نیوز)موسم برسات کی بارشوں سے جنوبی ایشیائی ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کے دریاوں میں شدید طغیانی پیدا ہوگئی ہے۔دونوں ملکوں میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 بتائی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دریائے برہم پتر میں آنے والے سیلاب نے صرف آسام کے ڈیڑھ ہزار دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی اطلاع دی ہے۔ بھارت میں 8لاکھ جبکہ بنگلہ دیش میں ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ان دونوں ملکوں میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔