موبائل فونز کی درآمدات میں 18.56 فیصد اضافہ‘ادارہ شماریات

موبائل فونز کی درآمدات میں 18.56 فیصد اضافہ‘ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 18.56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جاری مالی سال میں پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 678.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 572.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 105.22 ملین ڈالر یعنی 18.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس