پیکجز مال لاہور میں میک اپ سٹی کاشاندار افتتاح

پیکجز مال لاہور میں میک اپ سٹی کاشاندار افتتاح

لاہور ( پ ر) پیکجز مال لاہور میں میک اپ سٹی کا شاندار افتتاح کردیا گیا، تقریب میں نورے بھٹی، سارا بھٹی اور عائشہ ثنا سمیت میڈیا، بلاگرز،سوشل میڈیا اور دیگر شہبائے زندگی سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے شریک تھے، اس موقع پر میک اپ سٹی کی جانب سے افتتاح کے موقع پر صارفین کے لیے 20فیصد تک حیرت انگیز ڈسکاونٹ بھی دیئے گئے، جسے صارفین کی جانب سے بھرپورپذیرائی حاصل رہی، یاد رہے کہ پیکجز مال لاہور میں میک اپ سٹی کا افتتاح فرسٹ فلور پر کیا گیا ہے۔ خوبصورتی کی دنیا اورپاکستان میں کاسمیٹک کے شعبے میں میک اپ سٹی کا شمار د نیا کے بڑے ناموں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر تقریبا تمام ہی اسکن کیئر، میک اپ، ہیئر کیئر ، اسٹائلنگ سے متعلق اشیاء اور پرفیومز دستیاب ہوتے ہیں، میک اپ سٹی میں معروف میک اپ برانڈز Misslyn،Essence، Luscious، Rimmel،Bourjois، Gosh، Farmesi، Sweet Touch,،Krylonسمیت دیگر برانڈ کی لاتعداد ورائیٹیز دستیاب ہیں۔ میک اپ سٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میک اپ سٹی کے ایک اور فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح ہمارے لیے مسرت با اعث اور ہمارے صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھ کیا گیا ہے، جس کا بنیاد ی مقصد ہمارے صارفین کو مطمئن کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اسٹور کے ذریعے ہم اپنے صارفین تک بہترین اور معیاری میک اپ پراڈکٹس کے حصول کو آسان اور ممکن بنائیں ۔

مزید : کامرس