تارکین وطن کیلئے خوشخبر ی، ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

تارکین وطن کیلئے خوشخبر ی، ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط ...
تارکین وطن کیلئے خوشخبر ی، ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد تارکین وطن کے بچے دوران تحقیقات ان کے پاس ہی رہ سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد امریکہ میں تارکین وطن کے بچے دوران تحقیقات اپنے والدین کے پاس ہی رہیں گے ۔ ا س موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ امیگریشن پالیسی 60برس سے جاری تھی اورمیری بیوی اور بیٹی کو تارکین وطن کے بچوں کی تصاویردیکھ کر دکھ ہوا تھا ۔ اس سے قبل امریکی صدر پر امیگریشن پالیسی کے قوانین کے حوالے سے سخت تنقید کی جارہی تھی جس میں تارکین وطن کے بچوں کو دوران تحقیقات ان سے زبردستی الگ کردیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے مشہور امریکی نیوز اینکر تارکین وطن اوران بچوں کے حوالے سے خبر نشر کرتے ہوئے رو پڑی تھیں ۔