پی ٹی وی پروڈیوسر کی ثناء پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری

پی ٹی وی پروڈیوسر کی ثناء پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری
پی ٹی وی پروڈیوسر کی ثناء پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر) پی ٹی وی کے پروڈیوسر کی فلمسٹار ثناء پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی وی لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک پروڈیوسر اداکارہ ثناء کو اپنے ہر شو میں خصوصی طور پر کاسٹ کرتے ہیں جس کے لئے اداکارہ کو کراچی سے لاہور اور پھر واپسی کی ٹکٹ کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔ پی ٹی وی کے پروڈیوسر اپنے ہر شو اور خاص طور پر عید کے حوالے سے ہونیوالے شو میں اداکارہ ثناء کو لازمی طورپر کاسٹ کرتے ہیں ۔اس حوالے سے پی ٹی وی کے حلقوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی اداکارہ پر اتنی مہربانیاں کیوں ؟۔

،ریشم ،مدیحہ شاہ ،زارا شیخ ،میرا ،صائمہ نور ،صاحبہ بھی انڈسٹری کا حصہ ہیں مگر ان کو نظر انداز کر کے صرف ثناء کو ہی شو میں بلایا جاتا ہے جو سراسر نا انصافی ہے ،اس عید پر بھی مذکورہ پروڈیوسر نے اپنے عید سپیشل شو میں ثناء کو میزبان کاسٹ کیا تھا ۔

مزید : کلچر