عید کے بعد افی جان کا نیا گانا’’واری واری جاواں‘‘ ریکارڈ

عید کے بعد افی جان کا نیا گانا’’واری واری جاواں‘‘ ریکارڈ
عید کے بعد افی جان کا نیا گانا’’واری واری جاواں‘‘ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)عید الفطر کے بعد شوبز سرگرمیاں بحال،گلوکار افی جان نے عید کے بعد سب سے پہلے گانے کی ریکارڈنگ کروادی۔ افی جان نے اپنا نیا گانا’’واری واری جاواں‘‘ ریکارڈ کروایا جس کی ریکارڈنگ گذشتہ روز کلک سٹوڈیو میں عامر سمیع خان نے مکمل کی اس گانے کی موسیقی ملک آصف شہزاد نے ترتیب دی ہے اس کی شاعری دلدار احمد رندھاوا نے لکھی ہے جبکہ میوزک ارینجمنٹ اور ریکارڈنگ سہولیات عامر سمیع نے مہیا کی ہیں افی جان نے بتایاکہ اس گانے کی بہت جلد ویڈیو بھی تیار کی جارہی ہے جس کی ڈائریکشن ملک آصف شہزاد دینگے ۔
اس ویڈیو سونگ کو جلد ساز گولڈ پروڈکشنز ملک بھرمیں ڈی وی ڈی پر اور سوشل میڈیا پر ریلیز کرے گی۔

مزید :

کلچر -