رنویر سنگھ ’’سنجو‘‘ کیلئے پہلا انتخاب تھے:ودھو ونود چوپڑا

رنویر سنگھ ’’سنجو‘‘ کیلئے پہلا انتخاب تھے:ودھو ونود چوپڑا
رنویر سنگھ ’’سنجو‘‘ کیلئے پہلا انتخاب تھے:ودھو ونود چوپڑا

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘ کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ’’سنجو‘‘ کے لئے اداکار رنبیر کپور کی بجائے رنویر سنگھ میرا پہلا انتخاب تھے۔’’سنجو‘‘ کے لئے ہدایتکار راج کمار ہیرانی کا خیال تھا کہ اداکار رنبیر کپور اس کردار کے لئے بے حد موزوں رہیں گے اور جب انہوں نے مجھے رنبیر کے فلم کا حصہ بننے سے متعلق بتایا تو مجھے خوشی نہیں ہوئی، مجھے لگا کہ اداکار رنویر سنگھ اس کردار کے لئے موزوں ہوں گے کیونکہ وہ نہ صرف جاذب نظر، جذباتی گہرائی رکھنے کے ساتھ ساتھ کردار کے مطابق خود میں تبدیلی لانے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں لیکن جب فلم کی عکسبندی شروع ہوئی اور رنبیر کپور کی اداکاری دیکھی تو میرا خیال غلط ثابت ہو گیا اور مجھے احساس ہوا کہ ہدایتکار کا فیصلہ بالکل صحیح تھا۔

فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر