تنقید کو مثبت انداز میں لینے کی کوشش کرتا ہوں،عمران احمد

تنقید کو مثبت انداز میں لینے کی کوشش کرتا ہوں،عمران احمد
تنقید کو مثبت انداز میں لینے کی کوشش کرتا ہوں،عمران احمد

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عمران احمدنے کہا ہے کہ اداکاروں کو تنقید مثبت انداز میں لینی چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں کسی کی صلاحیتوں کا فوری اندازہ لگا لیا جاتا ہے لیکن میں تنقید کو مثبت انداز میں لینے کی کوشش کرتا ہوں۔عمران احمدنے کہا کہ اداکاروں کے لئے مداحون کی محبت سے تنقید تک تمام چیزیں ذاتی ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت سے اداکار اس سے خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں لہذا اداکاروں کو مداحوں کی محبت اور تنقید کو اپنے سر پر سوار نہیں کرنی چاہیئے بلکہ تنقید کو مثبت انداز میں لینی چاہیے۔

مزید : کلچر