مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار ارجن کنْنگو کے ساتھ گانا ’’آیا نہ تو‘‘ ریلیز

مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار ارجن کنْنگو کے ساتھ گانا ’’آیا نہ تو‘‘ ریلیز
مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار ارجن کنْنگو کے ساتھ گانا ’’آیا نہ تو‘‘ ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار ارجن کنْنگو کے ساتھ گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کردیا گیا۔مومنہ مستحسن کو کوک سٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گائے ہوئے گانے ’ ’آفرین آفرین‘ ‘سے شہرت ملی تھی، وہ بالی ووڈ فلم ’’اِک ولن‘‘کا گانا ’’آواری‘‘بھی گاچکی ہیں۔اور اب گلوکارہ کا ارجن کننگو کے ساتھ گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کیا گیا ہے، جس کی تشہیر دونوں گلوکار گزشتہ کئی روز سوشل میڈیا پر کر رہے تھے۔واضح رہے کہ کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ مومنہ مستحسن کا یہ پہلا گانا ہے، جس کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اسے کمپوز ارجن کنْنگو نے کیا ہے۔

بنکاک میں شوٹ کی گئی ’’آیا نہ تو‘ ‘کی ویڈیو دو محبت کرنے والوں کے درمیان غلط فہمی اور محبت کے درر بھرے جذبات کی عکاسی کر رہی ہے۔

مزید : کلچر