پیفا شو میں گلوکاروں کا بغیر معاوضہ کے پرفارم کرنے سے انکار

پیفا شو میں گلوکاروں کا بغیر معاوضہ کے پرفارم کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (فلم رپورٹر )پیفا کا سنگرز ڈنر شوبدنظمی کا شکار،مہمان گلوکاران نے بغیر معاوضے کے پرفارم کرنے سے انکار کردیا اور تقریب سے اٹھ کر آگئے،تفصیلات کے مطابق مقامی کلب کی طرف سے منعقد کردہ سنگرز ڈنر کے لیئے گلوکار مظہرراہی،جوجی علی خان،خلیل حیدر،انضمام انضی سمیت بہت سارے گلوکاروں کو دعوت دی گئی جب سب تقریب میں پہنچے تو کمپئر کی طرف سے اناؤنس کیا گیا کہ یہ سب گلوکاران پرفارم کریں گے جس پر گلوکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں صرف سنگرز ڈنر کے لئے مدعو کیا گیاہے پرفارمنس کے لیئے نہیں اور اگر پرفارمنس کروانی ہے تو ہمیں اس کا معاوضہ دیاجائے ان گلوکاروں نے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہاکہ یہ نام نہاد پرموٹرز ہمارے نام استعمال کرکے فیشن شوز اورایوارڈز شوزکا انعقاد کرتے ہیں اور ہمیں وہاں بلا کر کہاجاتا ہے کہ چئیریٹی شوہے مفت پرفارم کردیں ۔گلوکار مظہر راہی نے کہاکہ اج کے بعد ہم سب گلوکاروں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ان ایوارڈشوز،فیشن شوز اور چئیریٹی شوزمیں بغیر معاوضہ پرفارم نہیں کرینگے اور اگر کوئی گلوکار اس فیصلہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان شوزمیں پرفارم کرتا ہے تو اس کا مکمل بائیکاٹ کریں گے مظہرراہی نے کہاکہ یہ نام نہاد پرموٹرز ہمارے نام اور تصویر کی بناء پر ڈونرز سے پورا معاوضہ وصول کرتے ہیں اور ہمیں مفت پرفارم کرنے کے لیئے منتیں کرتے ہیں کہ چیریٹی کا کام ہے کردیں انہوں نے کہاکہ چینلز بھی ہمیں آئے روز اپنے شوزمیں ریٹنگ بڑھانے کے لیئے بلاتے رہتے ہیں مگر سوائے پی ٹی وی کے کوئی بھی چینل اس کا معاوضہ ادانہیں کرتا آج کے بعد گلوکاروں کا استحصال بند کیا جائے اور اگر اپنے شوزمیں بلانا ہے تو اس کا باقاعدہ معاوضہ اداکیاجائے۔
گلوکار استاد جوجی علی خان نے کہاکہ ہم گلوکاروں کا یہ مالی استحصال ایک عرصے سے کیاجارہاہے مگر اب ہم یہ سب نہیں چلنے دینگے ہم بہت جلد سب گلوکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ ہمیں بھی ہمارے حقوق پورے دئیے جائیں اور جو پرموٹرز ہماری تصاویر لگا کر پروڈیوسرز سے پیسے اینٹھتے ہیں اور ہمیں دیتے نہیں ہیں انہیں بھی گرفت میں لایا جائے تاکہ ہمارا مالی استحصال نہ ہو سکے انہوں نے کہاکہ بہت جلد ہم ان زیادتیوں کے خلاف ایک پریس کانفرنس بھی کررہے ہیں جس میں ان نام نہاد پرموٹرز کی ٹھگ بازیوں کا انکشاف بھی کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -