مسلم لیگ(ن) والوں کو اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے،سعدیہ سہیل

مسلم لیگ(ن) والوں کو اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے،سعدیہ سہیل

لاہور() پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ن لیگ کو اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے خلق خدا سے کیا گیا سلوک ن لیگ کی تباہی کا سبب ہے ملکی وسائل کے بے دریغ استعمال اور قومی دولت لوٹنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا جس کے براہ راست اثرات عوام پر ہو ئے اُن کا معیار زندگی گر گیا ہے ؂

یہی وجہ ہے کہ عوام کرپشن کا خاتمہ اور حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔ قوم میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتھک محنت کر رہے ہیں جس میں کافی حد تک کامیابی نظر آ رہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے جوش و جذبے میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔

سعدیہ

مزید : میٹروپولیٹن 4