پرویز الہی کے صحت ، تعلیم ، کسان کی فلاح و بہبود کے کام ہر جگہ نظر آتے ہیں، زیبا احسان

پرویز الہی کے صحت ، تعلیم ، کسان کی فلاح و بہبود کے کام ہر جگہ نظر آتے ہیں، ...

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ کی نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 131ڈیفنس زیبا احسان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے بنایا تھا اور یہی جماعت اس کی حفاظت کر سکتی ہے اس لیے حلقہ این اے131کے غیور اور بہادر ووٹروں کو پاکستان کی پہنچان کسانوں ،مزدوروں اور محنت کشوں کے نشان ٹریکٹر پر مہر لگا کر ظالم اور ملک کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو شکست دی جا سکے وہ گزشتہ روز حلقہ این اے 131کے علاقہ ڈیفنس خیابان اقبال کی کچی بستی میں اپنے ووٹروں اور سپورٹروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں خطاب کر رہی تھیں جس میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی اس موقع پر زیبا احسان نے اپنے خطاب میں کہا چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کی حکومت کے 5سال اور شریفوں کی10سالہ حکومت کو اگر ایک نگاہ سے دیکھا جائے تو چوہدری پرویز الہی کے کام صحت ، تعلیم ، کسان کی فلاح و بہبود کے کام ہر جگہ نظر آئیں گے۔

جب کے شہباز شریف نے پینے کے صاف پانی کے لیے بنائے گئے منصوبے میں اربوں روپے ڈکارلیے خاندان اور اپنے داماد کو ٹھیکے دیے صاف پانی کی ایک بوند نہ مل سکی جبکہ شہریوں کے ٹیکسوں سے لی گئی رقوم انکے بینک اکا?نٹ میں چلی گئی انہوں نے کہا اب یہ 2018کے الیکشن کے لیے بھیس بدل کر آپ کے دروازوں پر ووٹ کی بھیک مانگنے آرہے ہیں عوام ان چوروں کو جان چکے ہیں ووٹ ایک مقدس امانت ہے وہ کبھی بھی اس میں خیانت نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر انہوں نے بیوہ اور غریب خواتین وحضرات کے مسائل سنے اور موقع پر انکی مدد کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4