میم فاؤنڈیشن کے وفد کا عافیت اولڈ ایج ہومز کا دورہ ،بزرگوں سے ملاقات کی

میم فاؤنڈیشن کے وفد کا عافیت اولڈ ایج ہومز کا دورہ ،بزرگوں سے ملاقات کی

لاہور (پ ر)میم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹاؤن شپ میں واقع عافیت اولڈ ایج ہومز کا گزشتہ دنوں دورہ کیا گیا جس میں MEEM فاؤنڈیشن کے صدر محمد ابوبکر، نائب صدر محمد طلال مانیکا ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو عافیت اولڈ ایج ہومز کا دورہ کرایا گیا جنہوں نے رہائش پذیر بزرگوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور عیدی تقسیم کی۔ MEEM فاؤنڈیشن کے صدر محمد ابوبکر، نائب صدر محمدطلال مانیکا، سیکرٹری انفارمیشن ارتضیٰ عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ عید کے دن پرہر ایک کو یاد کریں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں اور والدین کو نہ بھولیں ایسے اولڈ ایج ہومز میں رہائش پذیر بزرگ اپنے پیاروں کا انتظار کرتے ہیں۔ بہت کم خوش نصیب لوگ ہوتے ہیں، جن کو ان کے اپنے آکر ملیں، ہماری فاؤنڈیشن کا مقصد بھی ایسے افراد میں خوشیاں بانٹنا ہے اور انسانیت کی خدمت کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4