(ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے الیکشن جیتنے کے بعد منہ بھی نہیں دیکھاتے، یاسمین راشد

(ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے الیکشن جیتنے کے بعد منہ بھی نہیں دیکھاتے، یاسمین راشد

لاہور( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے125ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 149سے امیدوار زبیر نیازی ، عندلیب عباس سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ ساندہ روڈ یوسی 66میں ڈور ٹوڈور کمپین کی اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 125 سے اب مریم نواز الیکشن لڑنے لگی ہیں بتائیں کس منہ سے حلقے کی عوام کا سامنا کریں گی ، ضمنی الیکشن میں کیے ہوئے جھوٹے وعدوں کا کیا جواب دیں گی ، (ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے الیکشن جیتنے کے بعد منہ بھی نہیں دیکھاتے ، اس حلقے کی سڑکوں کی حالت زار ناقابل بیان ہے۔

،اس حلقے میں سڑکیں بنانے کے لیے ن لیگ نے دو ارب روپے ٹیپا کو دیے مگر کچھ نہیں ہو سکا ، حلقے کی عوام 25جولائی کو پانامہ شہزادی کو مسترد کریں اور پی ٹی آئی کو بڑی تعداد میں ووٹ ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں ووٹ کی عزت کی باتیں کر نے والوں نے حلقے کو عزت نہ دی ہر طرف مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ،خلائی مخلوق کا گلہ کرنے والے نواز شریف کا بتانا چاہتی ہوں کہ میں خلائی مخلوق نہیں زمینی مخلوق ہوں اس لیے گلی گلی پھر کر ووٹ مانگ رہے ہیں،ن لیگ جسے اپنا قلعہ کہتے تھے اب وہ ان کا کوئی قلعہ نہیں رہا ہے انشاء اللہ اب یہ پی ٹی آئی کا قلعہ بنے گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات چاہتے ہیں ،حلقے کے عوام سے وعدہ ہے کے جیتے تو پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم کا بندوبست کریں گے، ڈرامے بازشو بازکی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے ، پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ہمارا منشور ہی صحت ، تعلیم ، پینے کا صاف پانی اور روزگار ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4