سیاسی بنیادوں پت بھرتی ہونیوالی 268خواتین لیکچر ار کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

سیاسی بنیادوں پت بھرتی ہونیوالی 268خواتین لیکچر ار کیخلاف کارروائی کرنے کی ...

لاہور( سٹی رپورٹر )سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونیوالی 268خواتین لیکچرارکیخلاف بھرپور کاوروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ،تفصیلات کے مطابق سابق پنجاب حکومت کے دور میں سرگودہا ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں بھرتی کی گئی 268خواتین لیکچرارجو مختلف سرکاری تعلیمی کالجز میں تعینا ت کی گئی تھیں جو اپنی ڈیوٹیوں کی بجائے گھر بیٹھی مفت کی تنخواہیں وصول کررہی ہیں جن میں فزکس،کیمسٹری ،کامرس ، انگلش، بیالوجی ،فزالوجی ،پولیٹیکل سائنس ، ایجوکیشن،ہیلتھ اینڈ فزیکل ، اکنامکس،میتھ اور اسلامیات کی لیکچرار شامل ہیں جن کیخلاف پنجاب ایمپلائز،ایفیشنسی ڈسپلن اور احتساب ایکٹ 2006 کے تحت کاروائی کرنے کے لیے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کو زیر دفعہ 7(B) سیکشن ،5(1)(B) ،پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی مگر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدائت پر ان مفرورخواتین لیکچرارکو ملازمت پر حاضرنہ ہونے کے متعلق نوٹس جاری کیے گئے،مگر یہ خواتین لیکچرار ذاتی شنوائی میں بھی اپنا دفاع ثابت نہ کر سکی جس پر ان کیخلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے سیکشن 10(2) کے تحت ملازمت سے بر طرف کرکے تمام قانونی تقاضے پورے کیئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق ان مفرورخواتین لیکچرار کا تعلق اہم سیاسی ،بیورو کریسی خاندانوں سے ہے جو عرصہ درازسے ملازمت کی بجائے صرف تنخواہیں ہی وصول کررہی ہیں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت بیورو کریسی نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے اور نیب سے بچنے کے لیے ٹیکنیکل طریقے سے خود ہء کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4