پنجاب کی 7یونیورسٹیوں کے مستقل وائس چانسلر تعینات نہ ہو سکے ، انتظامی امور متاثر

پنجاب کی 7یونیورسٹیوں کے مستقل وائس چانسلر تعینات نہ ہو سکے ، انتظامی امور ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی نااہلی، متعدد یونیورسٹیاں سربراہان سے تاحال محروم ہیں۔ پنجاب کی 29 میں سے 7 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز تعینات نہ ہوسکے جس کی وجہ سے مذکورہ یونیورسٹیز میں مالی اور انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمننٹ کی عدم توجہی کی وجہ سے پنجاب کی 7 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہو سکی۔ رواں برس 5 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی مدت ملازت ختم ہو رہی ہے لیکن تا حال ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس کے لئے بھی کوئی ہوم ورک تیار نہیں کیا ۔ جن میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلرز بھی شامل ہیں جن یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہو سکی ان میں ویمن یونیورسٹی ملتان،ہوم اکنامکس یونیوسٹی لاہور،انفارمیشن ٹیکنالوجی ،غاز ی یونیورسٹی،اوکاڑہ یونیورسٹی ،جھنگ یونیورسٹی اور ساہیوال یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلرزتعینات نہیں کئے جا سکے ۔لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں بھی تاحال مستقل وائس چانسلر تعینات نہ ہوسکی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4