پالک کے پتوں میں نشاستہ چکنائی لحمیات کی مناسب مقدار ہو تی ہے،ماہرین

پالک کے پتوں میں نشاستہ چکنائی لحمیات کی مناسب مقدار ہو تی ہے،ماہرین

لاہور(سٹی رپورٹر )زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیادہ مقبول سبزی ہے‘ غذائی اعتبارسے پالک کے پتوں میں نشاستہ چکنائی لحمیات حیاتین الف ب ج کیلشیم اورآئرن پایا جاتاہے‘پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے‘یہ سردموسم کی سبزی ہونے کیساتھ ساتھ 30تا 35ڈگری سینٹی گریڈ برداشت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ‘پنجاب کے آبپاشی علاقوں میں جولائی‘ اگست میں کاشت کی ہوئی پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کیساتھ ساتھ زیادہ پیداواردیتی ہے ‘وسط نومبر سے دسمبر تک کاشت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4