کالجوں کے سینکڑوں اساتذہ 7ماہ کی تنخواہوں سے محروم

کالجوں کے سینکڑوں اساتذہ 7ماہ کی تنخواہوں سے محروم

لاہور(حافظ عمران انور)پنجاب بھر کے کالجز میں اساتذہ کی کمی کو عارضی طور پر پورا کرنے کے لئے بھرتی کئے گئے کالج ٹیچرز انٹرنیزکئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم، اساتذہ کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،سی ٹی آئیز نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے لئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گزشتہ سال نومبر میں سات مہینے کیلئے سی ٹی آئیز بھرتی کیے تھے جن کا مقصد پنجاب کے کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا تھا لیکن پنجاب سمیت لاہور کے 40 سے زائد سرکاری کالجوں کے 700 سی ٹی آئی کو تاحال تنخواہیں ادا نہ ہوسکیں ۔واضح رہے کہ محکمہ نے سی ٹی آئیز کی ماہانہ تنخواہ 30 ہزار روپے مقرر کی تھی، اساتذہ کالجوں کے پرنسپلز کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ 7ماہ سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نہ تو ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی کر رہا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم دیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے سیکرٹری نبیل اعوان نے نے کہا ہے کہ تنخواہوں کیلئے سمری جلد محکمہ خزانہ کو بھجوا رہے ہیں جس کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1