پیپلز پارٹی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کوئی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مفاد پرستوں کے ٹولوں پر مبنی گروہ ہیں پیپلز پارٹی کااس الیکشن میں مقابلہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ جیسی جماعتوں کے ساتھ ہے پیپلز پارٹی اس بار عوامی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دے گی ۔انہوں نے کہا کہ قوم کا مال لوٹنے والوں کا انتظار مچھر اڈیا لہ جیل میں کر رہے ہیں نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے ، خود کو احتساب کے لیے پیش کر نے کے دعویدار نااہل شریف اب احتساب سے راہ فرار اختیار کر نے کے لیے راستے تلاش کررہے ہیں نواز شریف اور مریم نواز نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو سو جھو ٹ بو لے ہیں ۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1