مسلم لیگ(ن) کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے،مہر واجد عظیم

مسلم لیگ(ن) کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے،مہر واجد عظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اس جماعت نے اپنے ہر دور حکومت میں سوائے قومی خزانے کی لوٹ مار کے اور کچھ بھی نہیں کیا، کیسی عجیب بات ہے کہ حکمرانوں کے بچوں نے تو دنیا بھر میں گھر اور کاروبار قائم کر لئے لیکن یہاں کے عوام کی حالت نہ بدل سکی وہ اپنے حلقہ کے ووٹرز سے گفتگو کررہے تھے۔مہر واجد عظیم نے کہاکہ پی پی پی نے سندھ کو تباہ کیا اور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کو بدحال کیا ہے دونوں جماعتوں کی حکومتوں نے اپنے اپنے صوبوں کے عوام کو اپنی پالیسیوں سے بدحال کر دیا ہے اسی لئے پنجاب سے پی پی پی فارغ ہو چکی ہے 2018کے الیکشن میں سندھ سے بھی فارغ کر دیں گے ۔ تحریک انصاف کے پی پی 144سے نامزد امیدوار چودھری خالد محمود گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا عوام (ن) لیگ کے کرپٹ لوگوں سے نجات چاہے ہیں اس لئے اب وہ (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے اور پی ٹی آئی کو منتخب کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے درباری جتنا مرضی شور مچا لیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ، عوام جانتے ہیں کہ کون کرپٹ ہے اور کس نے ملک کو لوٹا ہے ،نواز شریف اور ان کے بچے منی لانڈنگ میں ملوث ہیں ،شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے لوٹ کر باہر منتقل کیے جس سے جائیددایں بنائی گئی جبکہ مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا دیا گیا

مہر واجد

مزید : میٹروپولیٹن 1