عمران خان کے نزدیک قربانی دینے والوں کی اہمیت نہیں،آزاد

عمران خان کے نزدیک قربانی دینے والوں کی اہمیت نہیں،آزاد

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں مال وزر کی بنیاد پر ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی یہ ہی وجہ ہے کہ عمران خان کے گھر کی دہلیز پر کارکنان نے دھرنا دیا، عمران خان کے نزدیک قربانی دینے والوں کی اہمیت نہیں ہے ، وہ صرف اپنی اے ٹی ایم مشینوں کو خوش کرنے کے لئے سب کچھ کررہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پانچ سال بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے اور آئندہ عام انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔ پارٹی کے لئے کام کرنے والوں کو ٹکٹ دئیے ہیں، انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ ان عناصر نے جو بویا ہے وہی کاٹیں گے۔ بے بنیاد الزامات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے اور بہتان تراشیاں کرنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے۔

آزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1