مراد راس نے این اے131میں عمران خان کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

مراد راس نے این اے131میں عمران خان کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے گزشتہ روز حلقہ این 131 کے وارڈ نمبر 6 میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن کمین کا آغاز کیا اور ڈور ٹو ڈور جا کر عمران خان کا پیغام لوگوں تک پہنچایا اس موقع پر حلقہ کے کارکنوں کے بڑی تعداد بھی اُن کے ہمراہ تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور آئندہ عام انتخاب میں واضح اکثریت سے جیتے گی اور حکومت بنا کر عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرے گی۔ ملک سے کرپشن ختم کرنے کے لئے تحریک انصاف کی طویل جدوجہد رنگ لے آئی ہے کرپشن کے بڑے بڑے بت زمین بوس ہو چکے ہیں۔
مراد راس