بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے،میاں کامران سیف

بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے،میاں کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ایک اور یونٹ کی جانب سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے پر بجلی بلوں میں نیلم جہلم ٹیکس کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں نیلم جہلم پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ٹیکسوں کا بھی خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے کیونکہ مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ بجلی بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکسوں کی وجہ سے بجلی بلوں کی ادائیگی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے باوجود بھی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ سابق ن لیگی حکومت کی اضافی بجلی کہاں گئی اس کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ عوام سابق حکومت کی بجلی منصوبوں اور اضافی بجلی کے دعوؤں کی حقیقت جان سکیں۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ظاہر کرتی ہے کہ ملک میں بجلی ضروریات کے مطابق نہ ہے اس لیے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے بڑے آبی ذخائر سمیت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے۔