بزم وارث شاہ اور پاکستان رائٹرز گلڈ کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ

بزم وارث شاہ اور پاکستان رائٹرز گلڈ کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ

لاہور (سٹی رپورٹر) بزمِ وارث شاہ پاکستان اور پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی کی تین کتابوں کو تین مختلف زبانوں ’’اسکاؤٹ بچوں کی ہائیک(اُردو)‘‘ ،’’سکاؤٹاں دا اوکھا پینڈا(پنجابی)‘‘ ، ’’دی اسکاؤٹس ہائیک(انگریزی)‘‘، 1۔منٹگمری روڈ پر منعقد ہوئی۔ صدارت ممتاز دانشور اختر ہاشمی نے کی، مہمان خصوصی سی ا ی او ایکسیلورژ ز ڈین ٹورازم ، مہمانان اعزاز ممتاز شاعر عدم لاہور شریف شیوا، شفقت شرفی ، ممتاز راشد لاہوری، چےئرمین تنظیم پروفیسر نذر بھنڈر ،محمد یاسین خان، غلام غوث لکھی ،سید قمر عباس، ملک سکندر خان، سید قمر عباس ، ممتاز شاعرہ شفق جعفری ،سید قمر عباس ، وفا پروین اور دیگر ادیبوں شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قاری خالد محمود نے تلاوت کلام پاک ،ریاض نے نعت رسول مقبول ﷺ ،بیگم صفیہ نے کلا م اقبال اور امیر احمد اعوان نے کلام باہو پیش کیا۔ مقررین نے مقصود چغتائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں کردار سازی اور انہیں ذمہ داری شہری بننے میں مدد کرتی ہے۔ یہ نوجوانوں کی مقبول ترین تنظیم ہے جو 180ممالک میں 8کروڑ سے زائد اراکین پر مشتمل ہے۔ کمپیئرنگ کے فرائض نذر بھنڈ ر نے ادا کئے

مشاعرہ

مزید : میٹروپولیٹن 1