ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی کتاب ’’پنجابی ادب : چند مضامین‘‘ شائع ہو گئی
لاہور (سٹی رپورٹر) نامور شاعر و مصنف اور 50 سے زائد کتب کے تخلیق کار ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی کتاب ’’پنجابی ادب : چند مضامین‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ 244 صفحات کی یہ کتاب محمد عارف نے مرتب کی ہے۔ اس کتاب میں شامل مضامین میں سے کچھ درسی اور نصابی ضروریات کو مدنظر رکھ کر لکھے گئے ہیں۔ چند ایک قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں پڑھے گئے اور کچھ موقر ادبی رسائل و جرائد میں شائع ہوئے۔ پنجابی زبان و ادب پر اردو زبان میں طبع ہونے والی اس کتاب میں بابا فریدؒ گنج شکر سے لے کر پنجابی کے جدید ادب تک کی مرکزی اصناف کو حوالہ بنایا گیا ہے۔ اردو اور پنجابی زبان کے محققین کے لئے اس کتاب کا مواد بہترین بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔
کتاب شائع