ویمنزٹی20،انگلینڈکا250کانیاورلڈریکارڈ،جنوبی افریقہ ہارگیا

ویمنزٹی20،انگلینڈکا250کانیاورلڈریکارڈ،جنوبی افریقہ ہارگیا

ٹاؤنٹن(نیٹ نیوز)انگلینڈ نے ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں جنوبی افریقہ کو121رنزسے ہرادیا۔ انگلینڈنے پہلے کھیل کرمقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 250رنز بناکرنیاعالمی ریکارڈ بناڈالا۔تفصیل کے مطابق ویمنز سہ ملکی ٹی 20کرکٹ سیریز کے میچ میں انگلینڈ نے 250رنزبنائے۔ ٹامی بیومونٹ نے 52گیندوں پر 4چھکوں اور 18چوکوں کی مدد سے 116رنز کی شانداراننگزکھیل کرٹیم کی فتح میں اہم کرداراداکیا وہ ویمن آف دی میچ قرارپائیں۔ان کے علاوہ کھترائن برنٹ نے 42جبکہ سیورنے 33رنزکی اننگز کھیلی۔لیکی نے دواور ایک وکٹ شبنم اسماعیل نے حاسل کی۔جواب میں ہدف کاتعاقب کرتے جنوبی افریقن ٹیم 6وکٹوں کے نقصان پر 126 رنزبناسکی۔وان نیکرک 72اور پریز25رنز بناکرنمایاں رہیں۔انگلینڈ کی جانب سے برنٹ اور ہیزل نے دو،دوجبکہ ایک کھلاڑی کو سوفی ایلسٹون نے کوآؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی