فٹ بال شائق براہ راست کوریج کرنیوالی خاتون رپورٹرکا بوسہ لیکرفرار

فٹ بال شائق براہ راست کوریج کرنیوالی خاتون رپورٹرکا بوسہ لیکرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(نیٹ نیوز)کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ فٹ بال کا جنون نہ صرف روس بلکہ پوری دنیا میں فٹ بال کے شائقین پر چھایا ہوا ہے اور اس عالم میں پل پل کی خبر دینے والے رپورٹرز بھی عالمی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ اسی طرح خاتون رپورٹر کے ساتھ سارانسک میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جولیتھ گونزالے تھیران کا تعلق کولمبیا سے ہے اور وہ جرمنی کے نشریاتی ادارے سے بطور سپورٹس رپورٹر منسلک ہیں اور روس کے شہر سارانسک میں ورلڈکپ فٹ بال کے حوالے سے رپورٹنگ میں مصروف تھیں کہ ایک مداح نے انھیں گھیر لیا۔رپورٹ کے مطابق ‘جولیتھ گونزالے تھیران ڈی ڈبلیو کی ہسپانوی زبان کے چینل کے لیے رپورٹنگ کررہی تھی کہ انھیں ایک شخص نے جنسی طور پر ہراساں کیا لیکن رپورٹر کیمرے کے سامنے کھڑی رہیں جبکہ ہراساں کرنے والا شخص ہجوم میں غائب ہوگیا۔