جاپانی شائقین کاانوکھااقدام ،میچ کے بعد سٹیڈیم صاف کردیا

جاپانی شائقین کاانوکھااقدام ،میچ کے بعد سٹیڈیم صاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (نیٹ نیوز)ورلڈ کپ کے کسی بھی سنسنی خیز میچ کے بعد سٹینڈز میں کوڑا، بوتلیں اور کھانے کی چیزوں کے خالی پیکٹ پڑے ملتے ہیں۔گزشتہ رات جاپان کے شائقین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔ ان کی ٹیم کولمبیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 0۔2 سے جیت گئی۔ یہ جاپان کی جنوبی امریکہ کے کسی بھی ملک کے خلاف پہلی جیت تھی۔: جاپان کے شائقین نے میچ ختم ہوتے ہے سٹیڈیم کی صفائی شروع کر دی۔بڑے بڑے کچرے کے تھیلے تھامے جاپانیوں نے ہر نشست کو صاف کیا اور جب وہ نکلے، تو سٹینڈ ایسا منظر پیش کر رہے تھے جیسے وہاں کوئی بیٹھا ہی نہیں تھا۔جاپان میں مقیم صحافی سکاٹ میکنٹائر کے مطابق 'یہ نفاست صرف فٹبال کے لیے ہی نہیں ہے، صفائی جاپانی ثقافت کا کلیدی حصہ ہے۔'سینیگال کے شائقین بھی پیچھے نہ رہے اور اس سال ورلڈ کپ میں اْن کی ٹیم کے میچ کے بعد وہ بھی گراؤنڈ کی صفائی میں مگن نظر آئے۔