راولپنڈی : انڈر 19 کرکٹرزکا تربیتی کیمپ آج شروع

راولپنڈی : انڈر 19 کرکٹرزکا تربیتی کیمپ آج شروع

راولپنڈی(اے پی پی) ریجنل اکیڈمیز پروگرام کے تحت راولپنڈی کرکٹ ٹیم کیلئے انڈر 19 کا تربیتی کیمپ آج سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کی عبوری کمیٹی کے رکن ساجد حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پی سی بی کے زیر اہتمام ریجنل اکیڈیمز پروگرام کے سلسلے میں راولپنڈی ریجن انڈر 19 کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں 20 منتخب شدہ کھلاڑی حصہ لیں گے، تربیتی کیمپ ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ہوگا جبکہ دیگر کوچنگ سٹاف میں اسسٹینٹ کوچ بلال احمد، ٹرینر ابرار حسین اور فزیو ڈاکٹر ریحان خالد شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آٹھ ہفتوں تک جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف سیشنز میں ٹریننگ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ریجنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ اگست میں شروع ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی