میچ فکسنگ:ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی نکولس پر 6سال کی پابندی

میچ فکسنگ:ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی نکولس پر 6سال کی پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز )ارجنٹائنی ٹینس کھلاڑی نکولس ککرپردوسرے درجے کے چیلجنگ ٹورپردومیچزفکس کرنے پرچھ سال کیلئے پابندی اور25 ہزار ڈالر (21500یوروز)جرمانہ عائدکردیاگیاہے ،یہ بات ٹینس کے سالمیت یونٹ نے گزشتہ روزکہی۔25سالہ ککرجون 2015ء میں اٹلی کے شہرپاڈووامیں اے ٹی پی چیلنجرایونٹ میں ایک میچ اورگزشتہ سال ستمبرمیں کولمبیامیں بارن کیولاچیلنجرمیں ایک اورمیچ فکس کرنے کے مرتکب ٹھہرے ہیں ۔انہیں کرپٹ اقدام کی رپورٹ کرنے میں ناکامی کامرتکب اورٹی آئی یوکی ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات میں عدم تعاون کامرتکب ٹھہرایاگیاہے۔ٹی آئی یونے کہاکہ ککرکی سزاکانصف عرصہ جوکہ 24مئی سے عائدکی گئی ہے ان بنیادوں پرمعطل کیاگیاہے کہ انہوں نے مزیدکوئی خلاف ورزیاں نہیں کیں۔