ایٹلیٹکو میڈرڈ کا فرنچ ورلڈ کپ سکواڈ کے 3فٹبالر زسے معاہدہ

ایٹلیٹکو میڈرڈ کا فرنچ ورلڈ کپ سکواڈ کے 3فٹبالر زسے معاہدہ

ماسکو(نیٹ نیوز)ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ورلڈ کپ میں شریک فرانس کی ٹیم کے 3کھلاڑیوں انٹونی گریز مان ،لوکاس ہرنینڈز اور تھامس لیمار کیساتھ لمبی مدت کے معاہدے کرلئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایٹلیٹکو ٹیم کے چیف ایگز یکٹو میگوئیل اینجل جل مارین گزشتہ روز روس پہنچے اور ٹریننگ کیمپ میں مصروف فرانس کے تینوں کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ڈیل کی دستاویزات پر دستخط کرائے۔

انٹونی گریز مان اور لوکاس ہرنینڈزنے ایٹلیٹکو میڈرڈ کیساتھ اوپن ڈیل کی ہے جبکہ تھامس لیمار کی مناکو سے سپینش کلب میں ٹرانسفر ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی